مستقبل کی مضبوط بنیاد

ہمارا اعلٰی ترین کوالٹی کا گریڈ 60 سریا ASTM، BSI اور دیگر تمام بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔ ہم صرف یہ کہتے ہی نہیں، ہم اس کی ضمانت دیتے ہیں۔

ہمارے بارے میں

1984 میں جناب عزیز احمد چوہدری نے ایک چھوٹے سے فولاد پگھلانے والے ادارے کے طور پر عزیز انڈسٹریز کو قائم کیا۔ عزیز انڈسٹریز نے آنے والے سالوں میں مسلسل ترقی دیکھی۔ ہمارے رہنما اصولوں کی انتھک پابندی نے ہمیں وہ بے عیب شہرت دی جس سے ہم الحمدللہ آج لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

عزیز انڈسٹریز کے پاس ایک جدید ترین تکنیکی سیٹ اپ ہے جس میں دو 12 ٹن ہائی فریکوئنسی انڈکشن فرنس اور ایک ورسٹائل ری رولنگ مل ہے جو 8mm سے 32mm تک کی سٹیل بارز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میعار کی جانچ کے لیؑے آپٹکل ایمیشن اسپیکٹرومیٹر اور یونیورسل ٹیسٹنگ مشین بھی موجود ہیں۔

ہمارے رہنما اصول

سراسر دیانت

40 سال کے اس کاروباری سفر میں ہم نے ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی اقدار، وضع داری اور شفافیت کو اپنا وصف بنایا ہے۔ انشأاللّٰہ ہم آئندہ بھی ان ہی صفات کو اپنا شعار رکھیں گے۔

میعار کی ضمانت

ہمارے ہاں تیار ہونے والے ایک ایک سریے پر ہمارے سکہ بند میعار کی مہر ثبت ہے۔ اس کی تیاری کے دوران ہر مرحلے پر کوالٹی کی جانچ پڑتال کا ایسا مضبوط نظام کارفرما ہے کہ ہم مکمل اعتماد کے ساتھ اسے آپ کے پیشِ خدمت کر سکتے ہیں۔

گاہک کی مسرت

ہماری ہمہ وقت یہ کوشش ہوتی ہے کہ گاہک کا ہمارے ساتھ ہونے والا معاملہ اس کی توقعات سے زیادہ خوش گوار ہو۔ آپ کی خوشی میں ہی ہماری خوشی ہے۔

ہماری مصنوعات

گریڈ 60 کا سریا (ASTM A615)

درست طاقت اور وزن کے ساتھ ASTM A615 گریڈ 40 اور گریڈ 60 کے مطابق خراب ریبار۔

بہترین کوالٹی

اعلیٰ میعار کا سریا بنانے کی منزل کسی ایک فرد یا عمل سے حاصل نہیں ہوتی۔ اس کی شروعات مہینوں پہلے ہوتی ہے جب ہم پوری دنیا سے بہترین خام مال اکٹھا کرتے ہیں۔ فولاد سازی کے مستند ماہرین کی زیرِ نگرانی اس خام مال کو سریے میں ڈھالنے کا عمل کیاجاتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، دہایئوں کے تجربے اور پر خلوص محنت کی آمیزش سے ایسی چیز وجود میں آتی ہے جس پر آپ اعتماد اور یقین کے ساتھ اپنے مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

ہمارے مطمئن گاہک

ہمارے کچھ فعال حالیہ منصوبے یہ ہیں:

  • پنجاب اسمبلی، لاہور
  • چیف منسٹر سیکرٹریٹ لاہور
  • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، لاہور
  • قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد
  • لاہور رنگ روڈ
  • ایڈن پیلس ولاز، لاہور
  • ستارہ ٹیکسٹائل، فیصل آباد
  • ایکسپو سینٹر لاہور
  • کینال ریموڈلنگ پراجیکٹس، حافظ آباد
  • نیسپاک ہاؤس، اسلام آباد
  • پیس ٹاور، لاہور
  • پیس براکا سرکل، لاہور
  • ستارہ شاپنگ مال، فیصل آباد

ہم سے رابطہ کریں۔

سریا خریدنے کے لیئے

+923-111-888-070 | sales@aziz-industries.com

دیگر معاملات کے لیئے

 inquiry@aziz-industries.com | +92 42 3798 0325

براہ کرم درج ذیل فارم کا استعمال کریں۔ ہماری ٹیم جلد از جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔

.